ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور شراوتی ندی میں تیرتے وقت ایک شخص غرقاب

ہوناور شراوتی ندی میں تیرتے وقت ایک شخص غرقاب

Sun, 07 Jan 2024 15:14:51    S.O. News Service

ہوناور 7 / جنوری (ایس او نیوز) چترا درگہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہوناور کی شراوتی ندی میں تیرتے وقت غرقابی کی وجہ سے موت کا شکار ہوگیا۔

    ندی میں ڈوبنے سے ہلاک ہونے والے شخص کا نام راجپّا تیمیّا مرڈیہلّی بتایا جاتا ہے جو چترادرگہ کے سورگونڈنہلّی کا رہنے والا تھا ۔ یہ شخص ہوناور میں چل رہے پائپ لائن بچھانے کے کام میں مزدوری کے لئے یہاں آیا ہوا تھا ۔ ہوسا گدّے گرام کے تاریباگیل میں وہ نہانے کے لئے ندی میں اترا تھا ، جس کے دوران وہ ڈوب گیا اور اس کی موت واقع ہوگئی ۔

    اس ضمن میں ہوناور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔


Share: